Tuesday, January 4, 2022

قائدعوام شہید نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا,1973ءکا آئین دیا، ایٹمی پروگرام اور 1973ءکا آئین قوم کے پاس شہید بھٹو کی امانت ہیں۔ سابق صدر پاکستان اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری

 



سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ شہید قائد عوام کے بلند کئے ہوئے پرچم کو سربلند رکھیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1971ءمیں جنگ سے تباہ ہونے والے ملک کی دوبارہ تعمیر کی، شکست خوردہ قوم کو باوقار قوموں میں شامل کیا، دشمن کی قید سے 93ہزار فوجی جوانوں کو باعزت طریقے سے واپس لئے، بھارت کے قبضے میں گئی ہوئی زمین ہزاروں مربع زمین واپس لی۔

 آصف علی زرداری نے کہا کہ قائدعوام شہید نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا,1973ءکا آئین دیا، ایٹمی پروگرام اور 1973ءکا آئین قوم کے پاس شہید بھٹو کی امانت ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور دے کر بولنے کا ڈھنگ سکھایا تھا۔ وہ دنیا بھر میں چلنے والی جمہوری تحریکوں کے حامی تھے اور اسلامی دنیا کے باہمی اتحاد کے بانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید کے فلسفے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو مشکلات سے نکالے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، جہالت اور عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26016/

No comments: