Friday, December 17, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 16ہزار ملازمین کی بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 16ہزار ملازمین کی بحالی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بحال ہونے والے 16ہزار ملازمین اور ان سے وابستہ ان کے


خاندان کو مبارکباد دی ہے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارٹی کے وکلاءسید نیر حسین بخاری، لطیف کھوسہ ، رضا ربانی، اعتزازا حسن اور دیگر وکلاءنے بہترین انداز میں برطرف ملازمین کا مقدمہ پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی کاوشوں کے بدولت پہلے بھی ان 16ہزار ملازمین کو پارلیمان سے بحال کروایا تھا۔

 پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ورکرز کلاس کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25933/

No comments: