Wednesday, September 22, 2021

پشتون کلچر ہمارا قومی و تاریخی ورثہ ہے، جس پر پاکستان کو فخر ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشتون کلچر ڈے کے موقعے پر جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی پی چیٸرمین نے کہا کہ پشتون کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پشتون کلچر ہمارا قومی و تاریخی ورثہ ہے، جس پر پاکستان کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن منانے سے ملک میں امن اور بھاٸی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

 چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت و متعلقہ اداروں کو پشتون کلچر اور پشتو ادب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25532/

No comments: