Monday, September 13, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جیتنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو مبارکباد

  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جیتنے والے پی پی پی


امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پی پی پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پشاور کے کنٹونمنٹ بورڈ نے ماضی کی ایک نشست کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کو دو نشستوں پر کامیابی ہوئی۔

 پی ٹی آئی کا گڑھ کہلائے جانے والے پشاور کنٹونمنٹ میں جو نشستیں دوسری جماعتوں نے جیتیں وہاں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار میدان میں رہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ سے جیالے امیدوار کی کامیابی ملک میں بھٹوازم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے لاہور، اوکاڑہ، کوہاٹ اور پنو عاقل کنٹونمنٹ کے انتخابات کی مخصوص نشستوں پر حریف امیدوار کو کم ووٹوں کی برتری پر جتوائے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کراچی سے پشاور اور ایبٹ آباد تک کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے اور رنر اپ رہنے والے پی پی پی کے امیدواروں کو شاباش کا مستحق قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں ماضی کی تین نشستوں کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی میں 11نشستیں حاصل کیں۔ پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈ سے نشستیں حاصل کی ہیں اور پیپلزپارٹی کو تمام سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہوم گراﺅنڈ کہلانے والے کلفٹن کنٹونمنٹ سے پیپلزپارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ صدر مملکت اور گورنر سندھ کے انتخابی حلقے کلفٹن کنٹونمنٹ میں پیپلزپارٹی کی جیت سے 2018ءکے انتخابات کے دھاندلی کے تمام خدشات درست ثابت ہوگئے ہیں۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25486/

No comments: