Tuesday, May 25, 2021

سندھ میں غربت کی شرح میں واضح کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈلیور کر کے دکھایا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

 کراچی/اسلام آباد(—–) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی حکومت نے غربت کی کمی کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور عمران خان نے اس کا نام بدل ڈالا، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک ایسے وقت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا کہ جب دنیا میں معاشی بحران تھا، عمران خان بتائیں کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے علاوہ انہوں نے غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ عوام کو سب پتہ ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے، عمران خان کی غربت میں کمی کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی ہے اور اب عمران خان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کچھ بھی رکھ دیں، پاکستان کے عوام سب جانتے ہیں،

 چیئرمین پی پی پی نے بتایا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام دراصل شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک آئیڈیا تھا جسے پی پی پی حکومت نے عملی جامہ پہنایا، پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بڑے سماجی بہبود کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شروع کرکے دنیا میں ایک مثال قائم کی اور یہی وہ وجہ ہے کہ آج عالمی ادارے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اہمیت کا اعتراف کررہے ہیں،

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے اعتراف کے باوجود احساس پروگرام کو نیا منصوبہ قرار دینا عوام سے دھوکا ہے، وزیراعظم منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے عوام کے دلوں سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے، ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر اس پر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے، 

اس موقع پر پی پی پی چیئرمین نے سندھ حکومت کے حالیہ عوام دوست منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی پی نے عمران خان کے معاشی سونامی کے دوران سندھ کی لاکھوں دیہی خواتین کو فنی تربیت دی تاکہ وہ خودکفیل ہوسکیں جبکہ سندھ میں پی پی پی حکومت نے عمران خان کی مسلط کردہ مہنگائی کی ستائی لاکھوں دیہی خواتین کو کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے بھی دئیے، انہوں نے بتایا کہ یہی وہ وجوہات ہیں کہ پی پی پی کی سندھ حکومت نے اپنے عوام دوست اقدامات سے صوبے کی فی کس آمدنی کو ملک بھر میں سب سے زیادہ کردیا جبکہ سندھ میں غربت کی شرح میں غیرمعمولی 7.6 فیصد کی کمی بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈلیور کرکے دکھایا ہے

https://www.ppp.org.pk/pr/24898/

No comments: