Sunday, September 20, 2020

اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے: زرداری #UnitedForDemocracy

اپوزیشن کی اے پی سی سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی


زرداری کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کر کے رہیں گے، بہروپیوں سے پاکستان بچانا ہے، ہم جیتیں گے، جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بونے سلیکٹڈ پرائم منسٹر کی سوچ ہے کہ تہتر کا آئین بنانے والوں سے وہ زیادہ ہوشیار ہیں، اس اے پی سی میں ایسا لائحہ عمل دیں کہ جمہوریت مضبوط کر سکیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اے پی سی کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں،میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی، اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، یہ ان میں کامیاب نہیں ہو گی، لوگ ہمیں سن رہے ہیں، چاہے کتنی ہی پابندیاں لگائی جائیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہماری بیٹی مریم نواز بھی یہاں ہیں، مریم قوم کی بیٹی ہیں، انہوں نے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم آئین کے گرد دیوار ہے جس سے کوئی آئین کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، اے پی سی کی کامیابی کا سہرا آپ سب کے سر ہے، ہم نے دیکھا انہوں نے کیا تکلیف برداشت کی، ہم سمجھ سکتے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/822571 

No comments: