Saturday, December 26, 2020

بےنظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کیلئے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل

سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کی تیرہویں برسی منانے کے لئے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مزار میں پارٹی رہنما فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اور پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں۔



سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی27 دسمبر کو منائی جائے گی، پیپلزپارٹی نےبرسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

برسی کےموقع پر گڑھی خدابخش میں جلسہ بھی منعقد کیاجائےگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی رہنماجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

بے نظیر بھٹو کی برسی میں اپوزیشن کےدیگر رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزار میں وزیراعلی مراد علی شاہ، وائس چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان سمیت مختلف رہنماؤں نے حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

https://jang.com.pk/news/863664 

No comments: