Friday, December 4, 2020

بلاول نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت گئے،  ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی  علامت ظاہر ہونے پر 26 نومبر کو ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا۔

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے 27 نومبر کو بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

کورونا وائرس  ٹیسٹ منفی آنے کے حوالے سے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر تصدیق کی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس  کے باعث چیئرمین پی پی پی، بلاول ہاؤس کراچی میں قرنطینہ میں تھے جبکہ انہوں نے آج دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔

امکان ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بارہ دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

https://jang.com.pk/news/853703
 

No comments: