Wednesday, October 21, 2020

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور عوامی مفادات کا تحفظ کروں گا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کروں گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری


 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ضلع گانچھے پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اسکردو ایئرپورٹ پر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام سے منشور میں کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے گلگت آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں کا سمندر ان کے استقبال کے لئے سکردو ایئرپورٹ پر موجود تھا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام جس تاریخی معاشی بحران، بیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے اس بحران سے صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی نجات دلائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور عوامی مفادات کا تحفظ کروں گا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کروں گا۔ چیرمین پی پی پی کے استقبال کے لیے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپس لگائے گیے تھے اور سکردو: بلتستان ڈویڑن کی اہم سڑکوں کو استقبالیہ بینرز اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا ۔ اس کے بعد گھانچے میں چیئرمین بلاول بھٹو کاسابق سینئر وزیر محمد جعفر اور دیگر رہنماﺅں نے پرجوش استقبال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی انجنیئراسماعیل کے بھائی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ 

انہوں نے گھانچے میں ایک جلسہ سے خطاب کرنا تھا جو انجینئر اسماعیل کے بھائی کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کر دیا اور گانچھے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔

https://www.ppp.org.pk/pr/23966/ 

No comments: