Monday, September 21, 2020

پیپلزپارٹی دنیا کی واحد پارٹی ہے جس کے دو چیئرمینوں نے جمہوریت،آئین،پارلیمان کی بالادستی اور غریبوں کی آواز اٹھاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دنیا کی واحد پارٹی ہے جس کے دو چیئرمینوں نے
جمہوریت،آئین،پارلیمان کی بالادستی اور غریبوں کی آواز اٹھاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے الم کو اٹھا کر جدوجہد کر رہے ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس کے رد عمل میں حکومتی وزراء جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ نشانہ ٹھیک جگہ پر لگا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلزپارٹی اسلام آباد کی خواتین ونگ کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ان کے ہمراہ نرگس فیض ملک،نذیر ڈھوکی،سبط الحسن بخاری، نورالہی،صدف مرتضی،ساجد حسین ساجد،گلزاری بیگم ، ، شکیل عباسی، سہیل رومی ، خالد ڈار ، شادق نورا ، دانیال ودیگر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بڑے لمبے عرصے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا،جس میں تمام اپوزیشن پارٹیوں نے شرکت کی اور آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے اور ایکشن پلان کے رد عمل میں جو حکومتی وزراءباتیں کرر ہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ نشانہ ٹھیک جگہ پر لگا ہے،اگرنشانہ ٹھیک جگہ پر نہ لگتا تو حکومتی وزراءایسی گفتگو نہ کرتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دنیا کی واحد پارٹی ہے،جس کے دو چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور بے بنظیر بھٹو نے جمہوریت،آئین،پارلیمان کی بالادستی اور غریبوں کی آواز اٹھاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے،ایسی پارٹی پوری دنیا میں نہیں ملے گی،آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کا علم اٹھائے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس نے ایک اعلامیہ جاری کیا اور پاکستان بار کونسل نے بھی اپنا اعلامیہ جاری کیا،جس کو آل پارٹیز کانفرنس میں بھی تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ یاد رکھی جائے گی کہ ان کی قیادت میں تمام پارٹیوں نے کہا ہے کہ ہماری جنگ سلیکٹر اور سلیکٹڈ دونوں سے ہے اور پہلی بار ذمہ داری دونوں پر آئی ہے،بلوچستان میں سول حکمرانی نہیں ہے اور ایف سی کو لگام دی جائے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ پر جائیداد کے حوالے سے لگنے والے الزامات کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے اور سب کو قانون کے تحت ہی احتساب کیا جانا چاہئے۔سبط الحسن بخاری نے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نوجوان لیڈر ہیں،جو جمہوریت کے لئے کام کر رہے ہیں۔نذیر ڈھوکی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کامیاب رہی ہے اور برساتی مینڈک باہر نکلنا شروع ہوگئے ہیں،صدف مرتضی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل ہیں اوروہ اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،ہم ان کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،جس میں اسلام آباد سٹی کے عہدیدار و ورکرز شامل تھے


https://www.ppp.org.pk/pr/23804/ 

No comments: