Sunday, September 6, 2020

گلگت بلتستان الیکشن: بلاول نے امیدواروں کے ورچوئل انٹرویوز لیے

گلگت بلتستان الیکشن کےلیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ورچوئل انٹرویوز لیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے الیکشن بورڈ نے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں دیا مر ڈویژن کے ضلع استور کی 2 سیٹوں کےلیے انٹرویوز لیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق انٹرویوز کےد وران بلاول بھٹو زرداری نے امیدواروں سے جیت کی صورت میں ترجیحات دریافت کیں۔
بلاول بھٹو نے امیدوارو سے گفتگو میں کہاکہ گلگت بلتستان الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی سندھ کی طرز کےاسپتال بنائےگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ہے، جیالے بھرپور الیکشن مہم چلائیں ۔
https://jang.com.pk/news/817310

No comments: