Sunday, July 19, 2020

وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھ کر خاموشی سے خفیہ انداز سے آرڈیننس جاری کروایا، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کلبھوشن معاملے کو پارلیمنٹ سے پوشیدہ رکھ کر خاموشی سے خفیہ انداز سے آرڈیننس جاری کروایا جو سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان بادشاہ سلامت نہیں کہ پارلیمنٹ سے بالا بالا فیصلے کرکے پارلیمنٹ پر مسلط کریں۔ انہوںنے کہا کہ جس انداز سے کلبھوشن کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری ہوا ایسا فیصلہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر یا وزیراعظم کرتے تو انہیں ملک دشمن قرار دے کر سزا بھی دے دی جاتی۔
 انہوں نے کہا کہ عمران خان جس انداز سے من مانی کر رہے ہیں اس عمل سے ان کے لاڈلے ہونے کا تاثر مضبوط ہورہا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایک دن احسان اللہ احسان کی طرح کلبھوشن کو بھی فرار کرایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات نے ادویات کی قیمتوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے عوام پر ادویات کی قیمتوں کا بم گرانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وباءکے دوران صحت کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں مگر پاکستان میں وباءکے دوران ادویات کی قیمتوں 
میں اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔

No comments: