Wednesday, July 22, 2020

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرینس کے زریعے اہم آئینی، قومی اور عوامی معاملات پر توجہ دلائی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرینس کے زریعے اہم آیینی قومی عوامی معاملات پر توجہ دلائی ہے بلاول بھٹو زرداری آیین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر کے لئے کوشاں ہیں نیر بخاری نے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے جو حرف بحرف سچ ثابت ہو رہا ہے مخالفین اپنے جھوٹ فریب کی وجہ سے بے آبرو اور زلیل ؤ خوار ہیں پی پی پی کا میڈیا ٹرائل خود بخود دفن ہو رہا ہے نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت اور بھٹو خاندان کو انتقام کا نشانہ بنانے والے ادارے نیب کو سپریم کورٹ نے بدترین ادارہ قرار دے دیا ہے اگر زرہ برابر حیا شرم موجود ہے تو اپنی ساکھ کھو جانے والے نیب کو بنداور نیب زدہ کابینہ حکومت کو گھر جانا چائیے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس اپنے آقاؤں کے بنائے نیب کے یکطرفہ احتساب برائے انتقامی کردار کا کوئی جواز ہے نہ ہی جواب نیر بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نیب ترجمان اور نیب پی ٹئ آئی کی بی ٹیم ثابت شدہ ہے انہوں نے کہا کہ نیب ادارہ مافیاز اور موجودہ حکومتی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالتا رہا ہے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکمرانوں اور کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں اسمانوں کو چھو رہی ہیں کیونکہ اب جادو ٹونا اور چھو منتر چل نہیں سکتا نیر بخاری نے کہا کہ عارضی سہاروں پر کھڑی عمران خان حکومت میں کسی بھی سیاسی مخالف کو برداشت کرنے کی ہمت نہیں پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں بغیر فردجرم گرفتار سابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کو فوری رہا کیا . https://www.ppp.org.pk/2020/07/22/chairman-ppp-ny-press-conference-ky-zariya-aham-mamlat-par-tawajo-dilwai-hai/

No comments: