Tuesday, June 30, 2020

بلاول بھٹو کا کل شام پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کل شام لاہور میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ کل شام بلاول ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے، بدقسمتی سے ہمارے پاس پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان خود کو واحد آپشن قرار دے رہے ہیں، اس حکومت کو اب جانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم نہیں پاکستان کے عوام کو اُن کے علاوہ کوئی بھی شخص بطور وزیراعظم منظور ہے۔

No comments: