Saturday, June 13, 2020

تھرپارکر میں مزدوروں کی ہلاکت پر بلاول کا اظہار افسوس

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر کے گاؤں راڑ کوؤ میں کنویں کی کھدائی کے دوران چار مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غریب مزدوروں کی جانوں کے ضیاع کی خبر سن کر دلی رنج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ پارٹی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان فوت ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کا غم بانٹیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔
پی پی پی چیئرمین نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

No comments: