Friday, May 8, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی عوامی حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے بعد لاڑکانہ میں بھی کروناوائرس ٹیسٹنگ لیب کے قیام پر اطمینان و تعریف کا اظہار کیا ہے

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی عوامی حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کے بعد لاڑکانہ میں بھی کروناوائرس ٹیسٹنگ لیب کے قیام پر اطمینان و تعریف کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ٹیسٹنگ صلاحیت میں اضافہ صحیح سمت میں کی جانے والی کاوشیں ہیں، جبکہ صوبے کے تین شہروں میں کروناوائرس ٹیسٹنگ سہولیات کی مفت فراہمی سندھ حکومت کا قابل تحسین اقدام ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں یقین ہے، حکومت سندھ اس مہلک وباء کی روکتھام کے سلسلے میں گمبٹ اور سکھر سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی مذکورہ سہولیات کو بڑھائے گی۔

No comments: