Thursday, May 28, 2020

سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے درمیان رابطہ

سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے درمیان رابطہ سید نیر حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا آصف زرداری نے بتایاکہ طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہےصحتیابی سے متعلق پارٹی رہنماوں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں آصف زرداری اور نیر بخاری کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی آصف زرادی نے تباہ حال معیشت اور ملک کی بگڑتی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکی ہےعوام اس موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے

 آصف زرداری نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی ٹڈی دل نے فصلوں کو تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی آصف زرداری نے نیر بخاری سے گفتگو میں کہا کہ میں پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں ٹڈی دل نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے آصف زرادی نے کہا ٹڈی دل جیسے حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے

https://www.ppp.org.pk/2020/05/27/sabiq-saddar-asif-ali-zardari-or-nayyar-bukhari-k-darmiyan-rabta/

No comments: