Sunday, April 12, 2020

#ImranFailedPakistan عمران خان کی ٹیم کو سندھ حکومت فوبیا ہوگیاہے

سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فیصل واؤڈا صاحب بھی کورونا کی طرح لاعلاج ہیں۔
کورونا روکنے میں وزیراعلیٰ سندھ کو ناکام کہنے والے فیصل واؤڈا کی وزیراعلی پنجاب کے بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا پنجاب اور خیبر پختون خوا حکومتیں کورونا پر قابو پاچکیں؟ 
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ میں لوگوں کو راشن نہ ملنے کی بات کرنے والے وزیر موصوف کو پنجاب میں عوام کا واویلا نجانے کیوں نظر نہیں آتا، خیبرپختونخواہ کےاسپتال حکومت کی لاپرواہی کی داستان سنارہے ہیں۔
 انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کو سندھ حکومت فوبیا ہوگیاہے، افسوس کہ پی ٹی آئی کورونا کے مسئلے پر بھی قومی بیانیہ تشکیل دینے میں ناکام ہے، ٹائیگر فورس کےمشتبہ کارناموں کی جھلک وفاقی وزرا کےبیانات میں ابھی سے ظاہر ہے، پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیں اس وقت سیاسی محاذ آرائی سے بچنے کا حکم دیا ہے۔
 بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگروفاقی حکومت کی نالائقیوں کے حقائق بیان کرناشروع کردیئے تو لوگ کوروناکو بھول جائیں گے۔ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کو اپنے عوام کی فکر ہے، پی ٹی آئی کےوزراء ہمیشہ کی طرح انسانیت کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔
 بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاقی وزرا کی ترجیح انسانی جان بچانانہیں، سیاسی مفادات کا تحفظ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس صرف سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے جس پر مشترکہ کوششوں سے قابو پانا ہوگا۔

No comments: