Friday, April 17, 2020

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر ان کے اہل خانہ سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے سمندر پار پاکستانیز کے بلند درجات اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہﺅے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دفتر خارجہ بیرون ملک پاکستانیوں کے سوگواروںخاندانوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے۔
 انہوں نے کہا کہ امریکہ، اٹلی، برطانیہ اور اسپین میں پاکستانیوں نے کورونا وئارس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ اور یوروپی ممالک میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے زندگیوں سے مرحوم ہونے والے پاکستانی طبی عملے کو خراج عقید پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی مزدوروں کی ایک بڑی تعداد مسائل کا سامنا کر رہی جو انتہائی باعث تشویش ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی سخت وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔
 انہیں امید ہے کہ پوری دنیا میں ہمارے ملک سفارتخانے مشکلات سے دوچار پاکستانیوں سے رابطے میں ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیز خود کو تنہا نہ سمجھیں عوام ان کے فکرمند اور دعاگو ہے۔

No comments: