Monday, April 13, 2020

اگر صرف بہتری کی امید رکھی تو ملک تباہ کن صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے: بلاول بھٹو

پاکستان کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں صرف بہترین کی امید رکھی جاتی رہی اور بدترین صورتحال کے لیے تیاری نہ کی گئی تو ملک ایک تباہ کن صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’ملک میں اس بحران کے آغاز سے ہی ہم نے تحفظ کا ایک جھوٹا احساس دیکھا ہے۔ ہم نے سائنس، حقائق اور دنیا کی مثالوں کو نظرانداز کرنے کی خواہش دیکھی ہے اور اس نے ہمیں بروقت اور ضروری اقدامات کرنے سے روکے رکھا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم صرف بہتری کی امید رکھیں گے اور بدترین حالات کے لیے تیار نہ ہوں گے تو پاکستان آنکھیں بند کر کے ایک تباہ کن صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت میں تو دوبارہ جان ڈالی جا سکتی ہے مگر مردہ افراد کو زندہ کرنا ممکن نہیں۔

No comments: