Sunday, March 22, 2020

کورونا: پاکستان میں 115 نئے مریض، سندھ میں لاک ڈاؤن، وزیر اعظم کا انکار

www.bbc.com/urdu
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک 
میں لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ خود قرنطینہ میں رہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے پاکستان کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں فوج طلب کر لی گئی ہے جبکہ سندھ میں حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان ہے۔ اس وقت پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک 761 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ چار افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔
  1. پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 761 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چار افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
  2. سندھ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثرہ صوبہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق خیبر بختونخوا اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔
  3. ملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں صوبائی حکومتوں نے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔
  4. پاکستان کی حکومت نے چار اپریل تک ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے جبکہ 34 ٹرینیں بھی 15 رمضان تک بند کر دی گئی ہیں۔
  5. عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے بالترتیب 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
  6. دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 13 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ 
  7. سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 4825 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لاہور کے ٹی وی چینل کا ملازم بھی کورونا کا شکار


Social embed from twitter


One of our Colleague has been tested positive for Corona. We are investigating the possibility of further infected individuals by tests and will quarantine few staff members. We have and will continue to assure that all precautions possible are taken. @HamidMirPAK@NasimZehra

No comments: