Saturday, August 3, 2019

مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے،خورشید شاہ میرے نام کوئی بے نامی زمین نکل آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا،رہنما پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے ایماندرای اور خدمت کا سرٹیفکیٹ دیا ہوا ہے، مجھ پر ریفرنس
بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہنے کہا کہ نیب نے میرے خلاف تین سے 4 ہزار ایکڑ زمین میری ملکیت ہونے کا دعوی کیا ہے، میں انہیں کہتا ہوں کہ تین ہزار میں سے تین ایکڑ زمین ہی مجھے دے دیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ میرے نام کوئی بے نامی زمین نکل آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا،مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، ہم منتخب نمائندے ہیں اور ہمیں عوام نے ایماندرای اور خدمت کا سرٹیفکیٹ دیا ہوا ہے ۔

No comments: