Friday, January 4, 2019

#HappyBirthdaySZAB - ‏پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگراہ پر پیغام


 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
ملک کے سابق وزیراعظم و پی پی پی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 91 ویں سالگراہ کے موقعے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و جیالے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے، ویژن اور مشن کو پایئہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے سرگرمِ عمل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ فقط شہید بھٹو کے نظریئے پر سختی سے کاربند رہنا ان کا نصب العین ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کے مشن سے کمٹمنٹ، سیاسی ویژن، تدبر اور بھادری کے متعلق بھی آگہی دینا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو غیرمعمولی طور ذرخیز ذھن کے مالک تھے، جمہوریت بے مثال طور ان کے خون میں ایسے رچی بسی تھی اور بینظیر سیاسی ویژن کے بل بوتے وہ ایک متفقہ دستور تخلیق کرنے میں بھی سرخرو ہوئے۔ وہ ہتھیار ڈالنے والے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو بھارت سے واپس لانے، پاکستان کی ہزاروں میلوں پر مبنی زمین بھارتی قبضے سے واگذار کرانے اور تاریخی شملہ معاہدہ کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھنے سے لے کر  اسٹیل ملز اور پورٹ قاسم جیسے سینکڑوں میگا پروجیکٹس کے ذریعے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا اور یونیورسٹیاں و اسپتالیں قائم کیں۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل نے عوام کو ان کی خدمات اور صدیوں میں پیدا ہونے والے عظیم مدبر سے محروم کردیا، لیکن ان کی سیاسی میراث ناقابل تسخیر ہے، جو پاکستان میں جمہوریت کے اقدار اور معیار کی آبیاری کرتی رہے گی۔
https://mediacellppp.wordpress.com

No comments: