Tuesday, January 29, 2019

آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل مسترد - #ChiefJustice #AsifSaeedKhosa #Dismisses #Plea #AsiaBibi

سپریم کورٹ آف پاکستان نےمسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل مسترد کردی ۔ 

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دینے اور رہائی کے خلاف قاری محمد سلام نے عدالتِ عظمیٰ میں نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
https://jang.com.pk/news/603356-sc-rejects-review-petition-against-asia-bibi-acquittal

No comments: