Sunday, December 30, 2018

#Pakistan- بلاول کا سخت ردعمل آگیا


پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نےکہا کہ سندھ سے چیخیں نہیں 
دھاڑیں آرہی ہیں ،اور یہ دھاڑیں آپ کی حکومت گرادیں گی ۔
وزیراعظم کے سندھ سے چیخیں آنے کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا سندھ سےچیخیں آرہی ہیں کہ سب سےزیادہ گیس پیداکرنیوالےصوبے کوگیس نہیں دی جارہی، پانی نہیں دیا جارہاہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگاہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپکی 
حکومت گرادے گی۔
https://jang.com.pk/news/592650-bilawal-reaction-on-pm-statement

No comments: