Thursday, March 26, 2020

سینیٹر کرشنا کولہی نے پوری تنخواہ وزیراعلیٰ فنڈ میں جمع کرادی

پاکستان پیپلز پارٹی  کی سینیٹر کرشنا کولہی نے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کیے گئے فنڈ میں جمع کرا دی ہے۔ 
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی سینیٹر  محترمہ کرشنا کولہی نے 165000 کا چیک وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے یہ فنڈ قائم کیا ہے تاکہ مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ مسحقین کی مدد کی جاسکے۔

No comments:

Post a Comment