Wednesday, April 4, 2018

میاں صاحب مولا جٹ بن کر ججز کو دھمکیوں سے ڈرانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب مولا جٹ بن کر ججز کو دھونس اوردھمکیوں سے ڈرانا چاہتے ہیں‘پوری زندگی ووٹ کو عزت نہ دینے والے آج ووٹ کی حرمت کی بات کررہے ہیں‘پارلیمانی بالادستی کی بات کرنے والا 5سال میں صرف 6بار پارلیمنٹ آیا ‘نواز شریف جب ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں تو مجھے ہنسی آتی ہے‘ ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا کر پاکستان کے سنہری دور کو بھی لٹکا دیا گیا،ہم ضیا ءکی پیداوار اور طالبان کے بچھڑے بھائی عمران خان کے خلاف لڑیں گے‘یہ ان کا آخری اور میرا پہلا الیکشن ہوگا‘ دونوں کی سیاست اورمنافقت میں کوئی فرق نہیں‘ بڑے یا چھوٹے میاں سے ملک نہیں چلے گا‘ہم فرقہ واریت ، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف لڑیں گے مذہبی انتہاپسندوں کی بی ٹیم کوبھی اقتدار میں نہیں آنے دیں گے‘ ایک طرف بھٹو جبکہ دوسری جانب ضیاء کا وارث ہے ‘طالبان کا بچھڑا بھائی عمران خان بھی نواز شریف کی ایکسٹینشن ہے‘اس کے جھنڈے پر یوٹرن کا نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ
کو گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹونے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا کر پاکستان کے سنہری دور کو بھی لٹکا دیا گیا اور آج تک پاکستان کا سنہرا دور پھانسی گھاٹ پر جھول رہا ہے‘بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں نواز شریف عمران خان ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں لیکن ان کی جنگ منافقوں کی جنگ ہے اور مقصد صرف اقتدار میں آکر پیسہ بنانا ہے، عمران، نواز شریف کا نظریہ سرمایہ، جھوٹ اورفریب ہے‘ان کی سیاست اورمعیشت امیروں کے لیے ہے، جاتی امراء اور بنی گالہ میں سرمایہ دار جمع ہوچکے ہیں اور اگر یہ لوگ اقتدار میں آگئے تو پتا نہیں ملک کا کیا ہوگا‘ہم مذہبی انتہاپسندوں کی بی ٹیم کوبھی اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔
https://jang.com.pk/news/473939

No comments:

Post a Comment