M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Wednesday, April 4, 2018
میاں صاحب صلح نہیں ہوگی، آپ سے سیاست چھڑوا دینگے، زرداری
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سینیٹ میں تبدیلی کی پیشگوئی میں نے بہت پہلے کردی تھی‘نوازشریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ ۜکے ساتھ مل کر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اس لئے میاں صاحب سے اب صلح نہیں ہوگی،ان سے جنگ جاری رہے گی‘جب وہ ختم ہوجائیں گے تو پھر بات کرنے پر غور کیا جائے گا‘ نوازشریف سیاستداں نہیں مغل شہنشاہ ہیں ‘پیپلزپارٹی ان سے سیاست چھڑوا کر رہے گی‘جب چاہوں (ن)لیگ کی حکومت گراسکتا ہوں‘ پنجاب کی وزارت اعلی بھی نواز شریف کو نہیں لینے دیں گے،آپ کا وزیراعلیٰ بھی لیں گے‘ ہم جلدپنجاب میں نکلیں گے اورتخت رائیونڈہلائیں گے‘ہم کسی کے ساتھ مل کربھی حکومت بنائیں مگرآپ سے نہیں ملیں گے‘ چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت بھی نواز شریف کی ایک چال تھی۔ وہ بدھ کی شام گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی انتالیسویں برسی کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف دنیا کے کسی خطے میں جا کر ایک قطعہ اراضی خرید
کر اپنی بادشاہی قائم کرلیں‘اب پاکستان میں ان کی کوئی سیاست باقی نہیں رہی‘ہم نے انہیں کئی بار سہارا دیا لیکن انہوں نے ہر بار ہماری پیٹھ میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر چھرا گھونپا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا‘ آئندہ انتخابات میں ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پنچاب میں حکومت بنائیں گے جبکہ وفاق میں بھی ہماری حکومت ہوگی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وہ پارٹی ہے جو حکومت بھی خود کرتی ہے اور اپوزیشن بھی جبکہ سمجھ نہیں آتا میاں صاحب حکومت پر کیوں اور کیسے تنقید کرتے ہیں حالانکہ وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں ہی ان کے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ پہلے نوازشریف نے اپنی آنکھیں سرپررکھ لیں‘ اب ہم نے رکھ لی ہیں‘نوازشریف سیاستداں نہیں بلکہ مغل شہنشاہ ہیں‘ آپ کی وجہ سے ہمارے دوست ہم سے دور ہوگئے‘میاں صاحب غریبوں کو لوٹنا اور ان کا خون چوسنا چھوڑ دیں‘ وہ دن یاد کریں جب ہم نے آپ کی حکومتیں بچائی تھی، آپ کے وزرا کے پیر کانپ رہے تھے‘اس کے باوجود آپ نے آنکھیں پھیر لیں‘انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں آئیں گے‘ تخت رائے ونڈ کو ہلائیں گے ‘سابق صدر نے کہا کہ اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلی بھی نوازشریف کو نہیں لینے دیں گے، ہم کسی کے ساتھ مل کربھی حکومت بنائیں مگرآپ سے نہیں ملیں گے اور ہم آپ سے تب بات کریں گے جب آپ ختم ہوچکے ہوں گے‘ پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہورہی ہیں اور انہوں نے لاہور میں اربوں روپے خرچ کرکے ایک سیٹ نکالی۔آصف زرداری نے الزام لگایا کہ ن لیگ نے سینیٹ انتخابات کے موقع پر رضا ربانی کا نام لے کرپیپلزپارٹی میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی، مگر رضاربانی ایسے نہیں، وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے‘نوازشریف کو40 سال کا حساب دینا ہوگا۔
https://jang.com.pk/news/473938
No comments:
Post a Comment