Monday, January 16, 2017

چوہدری نثار دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں



 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں، ان کا عہدے پر برقرار رہنا قابل تشویش ہے، حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہوتی تو وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف چارج شیٹ کی حیثیت رکھنے والی عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر وہ ان کو فارغ کر دیتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اسلام آباد میں میڈیا ٹاک پر ردعمل کے طور پر اپنے بیان میں کیا، سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ کے بعد بھی چوہدری نثار کا عہدے پر برقرار رہنے سے کئی سوالات اور شکوک و شہبات جنم لے رہے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی عمل درآمد سے متعلق ہمارا موقف بالکل درست تھا کہ نواز حکومت دہشتگردی کے خلاف اس حکمت عملی پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں اگر حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہوتی تو وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف چارج شیٹ کی حیثیت رکھنے والی عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر وہ ان کو فارغ کر دیتی لیکن افسوس کہ ایسا نہ ہو سکا، انہوں نے چوہدری نثار علی خان کی میڈیا گفتگو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظمیوں کے ترجمان بن کر ان کی وکالت کر رہے ہیں جس سی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی دہشتگردی و شدت پسندی کی مخالف جماعت ہے اور جو بھی کالعدم تنظیموں کو قوت بخشنے اور طرف داری کرنے یا پھر ان کا ترجمان بن کر وکالت کرنے کی کوشش کرے گا تو اہم اس کی اصلیت عوام کے سامنے لائیں گے۔
https://ppppunjab.wordpress.com/2017/01/15/%DA%86%D9%88%DB%81%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D9%86%D8%AB%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA-%DA%AF%D8%B1%D8%AF-%DA%A9%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%AF%D9%85-%D8%AA%D9%86%D8%B8%DB%8C%D9%85%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92/

No comments:

Post a Comment