Friday, June 14, 2019

بلاول بھٹو کا 21 جون سے ملک گیر رابطہ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کی تیاری کرلی، پیپلزپارٹی نے ملک گیر رابطہ مہم و احتجاج کا شیڈول تیار کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے 21 جون سے ملک گیر رابطہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 21 جون کو پیپلزپارٹی کے تحت نوابشاہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
رواں ماہ پنجاب کے مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کے تحت ریلیاں اور جلسے منعقد کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی رابطہ مہم دو ماہ تک جاری رکھنے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اگست کے اختتام تک کراچی تا کشمیر مختلف اضلاع میں رابطہ مہم کے تحت دورہ کریں گے۔

No comments:

Post a Comment