Monday, May 16, 2022

بلاول بھٹو زرداری 18 مئی کو دو روزہ دورے پر امریکا جائیں گے، دفتر خارجہ

 وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری 18 مئی کو امریکا کے دو روزہ دورے پر روانہ


ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق وزیر خارجہ گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر امریکا کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرِخارجہ 19 مئی کو سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ ملاقاتوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اُجاگر کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ 

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 21 مئی کو چین جائیں گے، جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جبکہ 23 مئی کو سوئٹزر لینڈ جائیں گے جہاں وہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہوں گے۔

https://jang.com.pk/news/1086888

No comments:

Post a Comment