Saturday, March 5, 2022

چوہدری برادران کی صوابدید پر ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد دھرنا دینا نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پی پی عوامی مارچ کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانا آئینی اور قانونی حق ہے، چوہدری برادران کی صوابدید ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے اپنے حق میں 8 دستاویز پیش کیں سب جعلی ہیں، 3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے دفاع میں ایک بھی مستند دستاویز نہیں دے سکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہوتا آپ آج ہی کامیاب ہوجائیں، ن لیگ پر اعتبار کم ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ 23 مارچ کو پریڈ کئی سالوں سے ہورہی ہے، پی ڈی ایم کی 23 مارچ کی کوئی پلاننگ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کرکے دکھادیا ہے، بلاول بھٹو نے پنجاب میں اپنے کارکنوں کو متحرک کردیا ہے، انہوں نے بڑا کام کیا ہے۔

https://jang.com.pk/news/1058309

 

No comments:

Post a Comment