Monday, January 17, 2022

ملک میں آٹا چینی گندم، کھاد کے بعد ادویات کے خام مال پر ٹیکس سے اب ادویات کا ممکنہ بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک معاشی بدحالی کی بدترین سطح پر آگیا ہے ملک میں سنگین مالی اقتصادی بحران پیدا کر دیا گیا ہے آئئ ایم۔ایف ڈکٹیشن منی بجٹ کے زرعیے عوام الناس کی زندگیاں اجیرن بنانے اور بغلیں بجانے والے بے رحم بے حس اور انسانیت سے عاری ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک میں آٹا چینی گندم، کھاد کے بعد ادویات کے خام مال پر ٹیکس سے اب ادویات کا ممکنہ بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے نیر بخآری نے کہا ہے کہ زرعی ملک میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کسانوں کو کھاد میسر نہیں ملک میں زرعی اجناس فراہم کرنے والے طبقہ کسانوں کو مالیاتی مافیاز کی سرپرستی حکومت نے کھاد لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کرنے پر مجبور کردیا ہے نیر بخآری نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ ہے تبدیلی کہ کسان کیلئے مہنگی کھاد قطار میں بھی لینا محال ہوگیا ہےحکمران مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریبوں سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں بے حس بے رحم بیمار زہنیت حکمران عوام الناس کے مسائل سے مکمل لا تعلق ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ
ناقابل برداشت مہنگائی سے خوشحال طبقہ بھی غرباء کی سطح پر آگیا ہے اور حکمران طبقہ عوام الناس کیلئے خون چوس گروہ بن چکے ہیں پی ٹی آئی انتخابی مددگار اور حکومتی شراکت دار اشیاء ضروریہ کی من مانی قیمتوں میں اضافہ کے زریعے انتخابی سرمایہ کاری کی کھلے عام حصہ داری عوام کی جیبوں پر ڈاکوں سے وصول کر رہے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ کہا کہ خوشحالی کے جعلی اور جھوٹےدعویداروں نے ملک کی بڑی آبادی روٹی روزگار رہائش سے محروم کر دی گئی ہے پارٹی کو چھت روزگار روٹی چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں کسان کاشتکار کے ساتھ روا رکھی جانے ظلم۔الغرض معاشرے کے حکومتی ستائے ہر طبقہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں 27فروری اسلام آباد لانگ مارچ کے تحت عوامی طاقت سے نالائق ناائل۔حکمرانوں کا آباد بوریا بستر گول کریں گے

https://www.ppp.org.pk/pr/26100/ 

No comments:

Post a Comment