Saturday, January 15, 2022

27فروی کو عوام پورے پاکستان سے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت سے حساب لیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں ساحلوں سے پہاڑوں اور


دریاﺅں کے کناروں سے صحراﺅں تک ہر جگہ سے عوام 27فروی کو اپنا حق لینے اسلام آباد آرہے ہیں۔ 27

فروی کو عوام پورے پاکستان سے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت سے حساب لیں گے۔ ہفتہ کے روز زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عوام آدمی کی آواز ہے۔ ملک بھر کے عوام 27فروی کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھا دے۔ مہنگائی اور بیروزگاری ذمے دارسرکار کے خلاف اب کھلی مذاحمت ہوگی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عہدیداروں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستا کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 اجلاس میں امجد ایڈووکیٹ، مہدی شاہ، موسی گلگتی، عمران نذیر، بشیر احمد، ایوب شاہ، سید پیر جلال شاہ، محمد علی شاہ، غفار خان، حاجی دلبر خان، مرزا حسین، ڈاکٹر علی مدد شیر، مظفرریلے، شہزاد آغا، اقبال رسول، حاجت علی، حسین علی رانا اور زوار فدا حسین، توقیر مہدی، عباس موسوی، سیف اللہ، سعید امان، محمد طارق، طارق عظیم، فدا کریم، وزیر محمد خان، نیاز علی سیان، سید حیدر شاہ، سید ساجد حسین، محمد حسین، غلام عباس، جی ایم پاروی، کاشف کونجو، وزیر محمد یوسف، محمد بشیر، سید یاور عباس، فیصل کریم، شیر اکبر خان، صاحب خان، ڈاکٹرنسیم محمد فدا، محمد علی پٹھان، احسن علی، منظور حسین، قاسم شاہ، اقبال دلبر اور دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثناءچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے نوشہرہ سے تحصیل ناظم کے انتخاب میں حصہ لینے والے عہد خٹک نے بھی ملاقات کی اور تحصیل نوشہرہ میں ناظم کے انتخاب کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی گاﺅں سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے عہد خٹک نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے دوران لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لانگ مارچ میں نوشہرہ کے عوام آپ کے ساتھ ہوں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی سے کے پی کے سینئر نائب صدر محمد علی باچا نے بھی ملاقات کی۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26080/

 

No comments:

Post a Comment