Sunday, December 26, 2021

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی تعبیر کریں گے ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو معاشی مشکلات سے نجات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری


 سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں  حترمہ بینظیر بھٹو شہید کو
خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ہر خواب کی
تعبیر کریں گے ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو
معاشی مشکلات سے نجات کیلئے
جدوجہد جاری رکھیں گے،

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک ہمارے لیئے اپنی جانوں سے ذیادہ عزیز ہے ہے اس کی آزادی ، وقار خودداری، اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ آج ملک خطر ناک صورتحال سے گذر رہا ہے ، ملک کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ، خارجہ امور زبوں حالی کے شکار ہیں، قانون کو موم بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیئے تکلیف دھ بات یہ ہے کہ
غریب مشکلات کا شکار ہے اور وہ ریاست کے ثمرات سے محروم کیئے
جا رہے ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ 2013 کے بعد مسلسل پارلیمنٹ کے اختیار پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کی عزت اور وقار کو
بے توقیر کیا جا رہا ہے جس کی پاکستان پیپلزپارٹی مزاحمت کر رہی
ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی ، ملک کو بچایا اب ملک کو مشکلات سے نکالے گی ، انہوں نے کہا کہ صبر اور برداشت ہماری کمزوری نہیں ہے ہمارا اصول ہے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم قربانی رائے گان نہیں ہونے نہیں دینگے ۔

 
  •  
  •  
  •  

No comments:

Post a Comment