Tuesday, November 2, 2021

آج ملک میں عام آدمی پریشان اور مایوس ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج ملک میں عام آدمی پریشان اور غریب مایوس ہے، جو تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ کی یو سی 11 اور 12 میں معززین، پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاسوں کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صرف جیالے ہی عوام کی آواز بن سکتے ہیں۔ کارکنان کو پورے ملک میں باہر نکلنا پڑے گا۔ کارکنان باہر نکلیں اور ملک کے مزدوروں، کسانوں، نوجوانوں، خواتین، اور طلاب علموں کی آواز بنیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اہلیانِ لاڑکانہ سے وہی رشتہ قائم رکھیں گے، جو قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری یونین کاوئنسل-11 دودائی روڈ گجن پور میں جیالے منیر عباسی کی رہائش گاہ پہنچے۔ یوسی صدر اصغر عباسی اور جنرل سیکریٹری قدیر ڈومکی بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دودائی روڈ گجن پور میں جیالوں کے اجلاس کی سربراہی کی، اپنے انتخابی حلقے کی سیاسی صورت حال، مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی۔ دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالمجید گاد سے ان کے والد جبکہ، میر عزیز چنہ سے ان کے چاچا کے انتقال پر تعزیت کی۔

 پی پی پی چیئرمین نے علی ڈومکی سے ان کے بھائی، رشید عباسی سے ان کے والد، جبکہ تہمینہ تنیو سے بھی ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ بعدازاں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یونین کاوَنسل 12 محلہ غلام بھٹو میں پی پی پی لاڑکانہ کے نائب صدر آفتاب بھٹو اور سیکریٹری اطلاعات وقار بھٹو کی رہائش گاہ پہنچے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوسی 12 کے صدر غلام نبی بھٹو اور جنرل سیکریٹری عابد حسین بھٹو کی میزبانی میں ہونے والے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی سربراہی کی۔ دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے راجہ بھٹو سے ان کے والد یاسین بھٹو اور اشرف بھٹو سے ان کے والد حاجی الہی بخش بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فدا حسین سانگی اور فوجی گل محمد سانگی سے الگ الگ ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقعے پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو پارٹی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔ خورشید احمد جونیجو، ناصر حسین شاہ، سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، سہیل انور سیال، نواب وسان، گھنور اسران، لیاقت آسکانی، فرحت سیمی سومرو، خیر محمد شیخ، اعجاز لغاری، سردار صفدر علی مٹھانی، شفقت سومرو، انور لہر، عمران جتوئی، وقار بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو، کامران احمد اوڈھانو، شیر محمد لغاری، ماجد بروہی عبدالفتاح بھٹو، سردار محمد نواز شیخ، اصغر علی کچھی، عبدالباری عباسی، علی گوہر سانگی، مٹھل سومرو، آمنہ جمالی، شبیرا جوکھیو، ڈاکٹر سکینہ گاد، سفیہ شاہ جیلانی، بینظیر شاہ، شازیہ سومرو، زینیت بھٹو، علی گل ڈومکی، عبدالستار سومرو، حاجی قربان علی کورائی، آغا غلام علی ڈومکی، عاشق علی بروہی، عبدالغفار ملانو، زوار ریاض حسین شیخ، منصف علی بھٹو، مظہر علی بھٹو، رسول بخش سومرو، راحب جتوئی، آفتاب نیک بھٹو، گل محمد میرانی، غلام نبی بھٹو، حافظ محمد نواز بھٹو، اظہر علی بھٹو، اشرف بھٹو و دیگر بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25730/

 

No comments:

Post a Comment