Saturday, October 23, 2021

عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں بلکہ اختلاف رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری


 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے معروف خاتون صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی منظم ہراسانی کی مہم کی مذمت کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پوری صحافی برادری عاصمہ شیرازی کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

 انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں بلکہ اختلاف رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی اور جبر سے عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پر حملے اس بات کی نشانی ہیں کہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25673/

No comments:

Post a Comment