Friday, October 22, 2021

بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان کی عوام اور جمہوریت کے لیے اپنا پورا خاندان قربان کردیا، اس طرح کی قربانی اور حوصلے کی مثالیں انسانی تاریخ میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری

  


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے، جن کا 10 واں یوم وفات کل (23 اکتوبر بروز ہفتہ) انتھائی عقیدت و احترام منایا جائے گا۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان کی عوام اور جمہوریت کے لیے اپنا پورا خاندان قربان کردیا، اس طرح کی قربانی اور حوصلے کی مثالیں انسانی تاریخ میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد بیگم نصرت بھٹو نے ملک کی جمہوری قوتوں کو متحد کیا اور ایک بڑی عوامی جدوجہد کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو وہ دن آج بھی یاد ہے، جب جنرل ضیاء کی آمریت کے خلاف لاہور کے قذافی گراوَنڈ میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے کے دوران بیگم بھٹو کو ریاستی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ لہولہان ہوگئیں تھیں۔ مادرِ جمہوریت نے ہمیں بدترین آمریت کا مقابلہ کرنا اور ہر قیمت پر عوامی حقوق کی جدوجہد کے پرچم کو تھام کر کھڑا ہونا سکھایا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی زندگی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں سمیت جمہوریت پسند اور حقوق کے لیئے سرگرمِ عمل ہر کارکن کے لیئے مشعلِ راہ ہے، جنہوں نے ذاتی طور انسانیت سوز تشدد اور مظالم تو برداشت کرلیئے، لیکن جمہور کے مفاد و بھبود کے کاز پر کوئی آنچ آنے نہیں دی۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25669/

No comments:

Post a Comment