Friday, June 4, 2021

پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اعدادوشمار میں ہیرپھیر کی کوششوں کو بند کرکے فی الفور آڈٹ رپورٹ کا اجرا کرے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری - #مہنگا_نیا_پاکستان


  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی اداروں کے فنڈز کا وزیراعظم سے حساب مانگ لیا، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیڑھ ارب ڈالر اور ورلڈ بینک نے 200 ملین ڈالر دئیے، عمران خان بتائیں کہ ان کی حکومت نے یہ فنڈز کہاں خرچ کئے؟ اسی طرح عمران خان یہ بھی جواب دیں کہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا ہے؟ پی پی پی چیئرمین نے بتایا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران جمع ہونے والے فنڈز میں گھپلوں کو چھپانے کیلئے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے اور کرونا وائرس کے کھربوں روپے کے مالیاتی پیکج میں گھپلوں پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت آڈیٹر جنرل رپورٹ کے اعدادوشمار میں ہیرپھیر کی کوششوں کو بند کرکے فی الفور آڈٹ رپورٹ کا اجرا کرے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے بدترین بحرانوں کے دوران پی ٹی آئی کے کرپشن اسکینڈل لمحہ فکریہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے جبکہ ملکی معیشت کی تباہی کی ایک وجہ عمران خان کی سرپرستی میں لوٹ مار کرنے والی مافیا کی کرپشن بھی ہے-

https://www.ppp.org.pk/pr/24956/

No comments:

Post a Comment