Thursday, May 20, 2021

عمران اور حواری لوٹ مار کے بعد لندن بھاگ جائیں گے، بلاول

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشگوئی کرتے ہوئے  کہا کہ عمران خان اور حواری لوٹ مار کے بعد لندن بھاگ جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے مدت پوری کی تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے، کورونا سے پہلے ہی عمران خان معیشت کا جنازہ نکال چکے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آنے والی نسلیں عمران خان کی تبدیلی کی قیمت ادا کریں گی۔

سوشل میڈيا پر عمران خان کی حمایت میں چلنے والے ٹرینڈ پر بھی بلاول بھٹو نے جواب دے دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کا نام بلاول بھٹو زرداری ہے اور وہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہيں جو سلیکٹڈ کو مسترد کرچکے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/929290

No comments:

Post a Comment