Wednesday, March 10, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے فیصلے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے اجراءکے فیصلے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی حکومت الیکشن سے بھاگ نہیں سکے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی آج ایک بار پھر سرخرو ہوئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ جیلانی کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کی۔ امیر علی شاہ جیلانی گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے امیر علی شاہ جیلانی کی جلد مکمل صحتیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا

https://www.ppp.org.pk/pr/24439/ 

No comments:

Post a Comment