Wednesday, February 3, 2021

PDM was formed for the ouster of illegitimate and incompetent selected PTI regime

 Pakistan Peoples Party MPA and Spokesman Bilawal House, Surendar Valasai has said that PDM was formed for the ouster of illegitimate and incompetent selected PTI regime, which has proved itself as a deadly termite for the country’s economy and politics.

In a statement issued here, the spokesman said that a puppet regime played on the rhythms of anti-corruption narrative only to be called by the world’s anti-corruption watchdog as the most corrupt government in Pakistan’s history. “So-called campaign by NAB has been exposed as a brutal and naked weapon against the Opposition leaders who are being dragged from one lock-up and court to other,” he said.
Surendar Valasai said that national debt is piling up Rs13.10 billion per day since the PTI government was imposed upon the people of Pakistan while during PPP government it was just 4.40 billion per day. He said inflation has gone through the roof of every household in Pakistan but the Prime Minister Imran Khan keeps throwing more inflation bombs by increasing petroleum price every fortnight. On the other hand. National growth rate has fallen into a negative category and unemployment surged. Under the puppet regime 20 million more people have been pushed below the poverty line registering an unprecedented increase of 26 per cent within 29 months, he added.
PPP MPA further said that Imran Khan has also turned out to be the worst enemy of the agriculture sector, which is the backbone of the economy. Farmers have been squeezed through anti-agriculture policies and they were forced to throw away their hardly-produced crops.
Bilawal House spokesman said that PDM public meeting in Hyderabad on February 9 will prove to be massive no confidence in the PTI regime and there was great enthusiasm in the PPP and other PDM partners’ workers.
He said that selected Prime Minister should resign to save himself from further disgrace and the country from nosediving economic and political conditions as Pakistan cannot sustain anymore the illegal, incompetent and illegitimate PTI government.


کراچی (3 فروری 2021) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی و ترجمانِ بلاول ہاؤس سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ناجائز و نالائق سلیکٹڈ حکومت کو ہٹانے کے لیئے پی ڈی ایم بنایا گیا تھا، جس حکومت نے خود یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کی معیشت و سیاست کے لئے ایک دیمک ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بلاول ہاوَس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرپشن ختم کرنے والے بیانیئے کی دُھن پر ناچنے والی کٹھ پتلی حکومت کو دنیا کے معروف اینٹی کرپشن ادارے نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بدعنوان حکومت قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی نام نہاد مہم اپوزیشن کے خلاف جابرانہ و کھلے ہتھیار کے طور پر بے نقاب ہو چکی ہے، اور خاص طور پر ان رہنماؤں کے خلاف جنہیں ایک لاک اپ اور عدالت سے دوسری کی جانب گھسیٹا جاتا رہا ہے۔ سریندر ولاسائی نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا گیا ہے تب سے ملک پر قرضوں میں روزانہ 13.10 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران یہ شرح صرف 4.40 ارب تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پاکستان کے ہر گھر کو بُری طرح متاثر کیا ہے، لیکن وزیراعظم عمران خان ہر پندرہویں روز پئٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کے بم گراتا رہتا ہے۔ دوسری جانب قومی شرح نمو منفی ہو چکی ہے، اور بے روزگاری میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کے تحت 20 ملین مزید لوگوں کو خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے کی جانب دھکیل دیا گیا ہے، ایسے افراد کی تعداد میں گذشتہ 29 ماہ کے دوران 26 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پی پی پی رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان زراعت کے شعبے کا بھی بدترین دشمن ثابت ہوا ہے، جو کہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ زراعت دشمن پالیسیوں کے ذریعے کاشتکاروں کو نچوڑا جا رہا ہے اور وہ بڑی محنت سے پیداہ کردہ فصلوں کو پھینک دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ رواں ماہ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کا عظیم الشان جلسہ عام پی ٹی آئی حکومت خلاف واضح عدم اعتماد ثابت ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی و پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکنان میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو فوراً مستعفی ہو جانا چاہئے تاکہ وہ خود کو مزید بدنامی اور ملک کو سیاسی و معاشی انتشار سے بچ جائے، کیونکہ پاکستان غیرقانونی، نالائق اور ناجائز حکومت کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا
https://www.ppp.org.pk/pr/24339/

No comments:

Post a Comment