Friday, January 8, 2021

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ہیومن رائٹس کمیشن کا شدید حیرت کا اظہار

ہیومین رائٹس کمیشن (ایچ آر سی) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید حیرت کا اظہار کردیا ہے۔

اپنے بیان میں ایچ آر سی نے وزیراعظم کے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے دھرنے سے متعلق بلیک میل کرنے کے بیان پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی نے مزید کہا کہ کوئٹہ کی ہزارہ برادری نسل کشی کی حد تک مظالم کا شکار ہے، ایسی مظلوم برادری کو بلیک میلر قرار دینا ہتک آمیز ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا کہ ہزارہ متاثرین کا تحفظ اور ان کے مطالبات ماننا وزیراعظم عمران خان کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

ایچ آر سی کا کہنا تھاکہ ریاست ہزارہ برادری کے تحفظ اور آزادیوں کے لیے فوری اقدامات کرے۔

https://jang.com.pk/news/869616 

No comments:

Post a Comment