Tuesday, December 29, 2020

خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی ہے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےخواجہ آصف کی گرفتاری پر مذمت کی اور کہا کہ ان کی گرفتاری سیاسی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتقام کی سیاست پاکستان کی جمہوریت اور سالمیت کے خلاف ہے۔

دوسری جانب اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیب حکومتی ایما پر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 

No comments:

Post a Comment