Wednesday, December 16, 2020

سینیٹ میں کسی کو غیر آئینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے، بلاول، مریم کا اتفاق

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ میں کسی کو ایسے غیر آٸینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے کہ وہ 2018 کے الیکشن بن جائیں۔ 


اعلامیہ کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماٶں نے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار حکومت سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ڈی ایم کے سرکردہ رہنماؤں نے سینیٹ کے آئندہ انتخابات کے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ میں کسی کو ایسے غیر آٸینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے کہ وہ 2018 کے الیکشن بن جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی

https://jang.com.pk/news/859240 

No comments:

Post a Comment