Saturday, October 24, 2020

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بناکر رہیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئينی صوبہ بناکر رہیں گے، یہ میرا 2018ء کے منشور کا وعدہ ہے۔


اسکردو  میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سبسڈی کی وجہ سے آج تک گندم پر فائدہ اٹھارہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور اسپتال پیپلز پارٹی نے بنائے، عمران خان کو خیبر پختونخوا میں حکومت کرتے ہوئے 7 سال  ہوگئے ایک نیا اسپتال نہیں بنا۔

انہوں نے کہا کہ ظالمو دیکھو، آپ نے بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا لیکن گلگت بلتستان کی عورتیں آج بھی میری والدہ کا کردار ادا کررہی ہيں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے پوچھیں 2018ء میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، اب تک پورا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے آپ کو بچانا ہے، ہمیں آپ کے بچوں کا مستقبل بچانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حالات میں مزدور، کسان سب سراپا احتجاج ہیں۔

https://jang.com.pk/news/836069 

No comments:

Post a Comment