Saturday, September 12, 2020

سانحہ موٹروے پر کہانیاں نہ سنائیں، اقدامات اٹھائے جائیں، نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کہانیاں نہ سنائی جائیں، سانحہ موٹروے کے مجرموں کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس انعام غنی کہانیاں نہ سنائیں۔
انھوں نے سوال اٹھایا کہ جو وزیراعلیٰ غیرذمہ دار سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے اور نہ ہی ان کی بدزبانی پر کوئی کارروائی کرسکتے ہیں، وہ قانون کی رٹ کیسے بحال کر سکتے ہیں؟
نفیسہ شاہ نے کہا کہ ویسے تو وزیرِ مواصلات مراد سعید حکومتی مخالفین کے خلاف بیان بازی میں آپے سے باہر ہو جاتے ہیں مگر اس سانحے کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ نالائق وزیرِ مواصلات مراد سعید کو چاہیے تھا کہ میڈیا پر آکر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے، مگر وہ چوروں کی طرح چھپے ہوئے ہیں۔
نفیسہ شاہ نے وزیر مواسلات مراد سعید کی برطرفی کا بھی مطالبہ کردیا۔
پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ موٹروے پر سفر کے لیے پیسے تو لیے جاتے ہیں مگر سفر کرنے والوں کی حفاظت کا انتظام کیوں نہیں کیا جاتا؟ 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان سے انصاف چاہتی ہے۔
 انھوں نے کہا کہ سانحہ موٹروے کے مجرموں کو گرفتاری عمل میں لاکر سخت سزا دلوانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
https://jang.com.pk/news/819716

No comments:

Post a Comment