Friday, September 11, 2020

جمہوریت مفت میں نہیں ملی، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان نے اس کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں ہیں, چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مفت میں نہیں ملی، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان نے اس کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں ہیں اور آج بھی اس کی حفاظت کے لیئے سیاسی انتقام کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 1983ع میں آج کی تاریخ پر سندھ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں جنرل ضیاء کی آمرانہ حکومت کی جانب سے شہید کیئے گئے پارٹی کے 12 کارکنان کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کیا ہے، جو آج (12 ستمبر) کو منایا جا رہا ہے۔
 شہداء میں عبدالغنی ابڑو، عبدالعزیز لاکھیر، نظام الدین نائچ، عبدالنبی کھوسو، اللہ ورایو لانگاہ، شاہنواز کھوسو، حبیب اللہ لغاری، دیدار علی کھوکھر، ضمیر حسین جاگیرانی، اعجاز حسین کھونھارو اور منظور احمد چانڈیو شامل تھے۔ پی پی پی چیئرمین نے شہداء کو شانادر الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تاریخ اُن شہیدوں کی عظیم قربانی کا ذکر سنہری حروف میں لکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، جبکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا درست طریقہ اُن کے مشن کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریئے اور جدوجہد سے ایک سیکنڈ کے لیئے بھی غافل نہیں ہوئی، اور اب کئی نسلوں سے جاری یہ جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے، کیونکہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام ایک نینو سیکنڈ کے لیئے بھی جمہوری نظام کی معطلی برداشت کرنے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔
https://www.ppp.org.pk/pr/23742/

No comments:

Post a Comment