Tuesday, August 11, 2020

مریم نواز اور پارٹی ورکرز پر پتھراؤ قابل مذمت ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر پتھراؤ قابل مذمت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور میں پولیس کی جانب سے آج مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلافِ قانون اور خلافِ ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے الزام میں انکوائری کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ زمین کی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا تھا۔
انکوائری میں سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment