Monday, July 27, 2020

وزیر اطلاعات شبلی فراز پر شاعر احمد فراز کی تربیت کا اثر تو نہیں ہوا مگر عمران خان نے انہیں دوسال کے اندر مرداد سعید ضرور بنا دیا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات شبلی فراز پر شاعر احمد فراز کی تربیت کا اثر تو نہیں ہوا مگر عمران خان نے انہیں دوسال کے اندر مرداد سعید ضرور بنا دیا ہے۔ شبلی فراز کی پریس کانفرس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے اقتدار کے دو سال ملک اور قوم پر بہت بھاری ثابت ہوئے ہیں۔ ایک نیازی نے مشرقی پاکستان کھویا اور دوسرے نیازی نے کشمیر۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر الزام تراشی کرنے والی فیکٹری نے عمران خان کو ایجاد کیا جو فیکٹری کی مزید بدنامی کا باعث بن چکا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ شوکت خان ٹرسٹ سے یتیموں کی رقم چوری کرنے وال آج منظم طریقے سے قوم کو لوٹ رہا ہے۔ بجلی کی بلوں کے ذریعے قوم کا خون نچوڑا جا رہا ہے، ادویات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہیں، دالیں اور سزیاںبھی غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ آٹے اور چینی کا لٹیرا اسی جہاز سے فرار ہوا جس پر نیازی گھومتا تھا۔ یہ کہنا درست ہوگا کہ قوم مہنگی چینی اور مہنگا آٹا خرید کرکے جہانگیر ترین کے جہاز کا سود سمیت قرضہ اتار رہی ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ سلطنت نیازیہ میں لوگ بھوک کے مارے خودکشیاں کر رہے ہیں، بیروزگاری عروج پر ہے، قوم کے خون پسینے کی کمائی پر شہباز گلِ جیسے نتھو خیرے پل رہے ہیں، علیمہ خان مزید امیر ہوگئی ہے جبکہ لوگ غریب ہوئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ہزاروں افراد کی جانیں نگل چکا ہے مگر مدہوش وزیراعظم کو اس کا علم ہی نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment